اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر ڈوسلڈورف کی سڑکوں پر بیس ہزار سے زیادہ کردوں نے جمع ہوکر داعش کے وحشیانہ اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور عالمی برادی سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشتگرد گروہ داعش کے ہاتھوں کردوں کے قتل کو رکوائیں۔ جرمنی کی پولیس کا کہنا ہے کہ اس احتجاجی مظاہرے میں صبح ہی سے لوگ جمع ہونا شروع ہوگئے تھے اور ابتدائی اوقات میں یہ تعداد بارہ ہزار سے زیادہ تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کا رش بڑھتا گیا اور احتجاجی مظاہرین کی تعداد بیس ہزار سے تجاوز کرگی۔ دہشتگرد گروہ داعش کے وحشیانہ اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی کال جرمنی میں کام کرنے والی کرد تنظیموں نے دی تھی اور اس مظاہرے میں شرکت کے لئے دور دارز علاقوں سے کرد برادری پہنچی تھی۔ واضح رہے کہ شام کا کرد آبادی والا شہر کوبانی ترکی کے ساتھ شام کی سرحد کے قریب دہشتگرد گروہ داعش کے محاصرے میں ہے اور داعش کے عناصر اس شہر میں عوام کا قتل عام کررہے ہیں۔
.......
/169